24 اپریل 2013 - 19:30
جوں جوں انتخابات قریب توں توں دھماکوں میں اضافہ

پاکستان میں جوں جوں انتخابات کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں قتل اور بم دھماکوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ابنا: پاکستان میں جوں جوں انتخابات کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں قتل اور بم دھماکوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں خاص طور پر کراچی پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد مختلف انتخابی امیدواروں اور ان کے دفاتر کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کراچی میں آج بھی رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد برآمد کی اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ادھر پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھی پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کی چیکنگ کی جس کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے ملک کی کئی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲